ماہرین کے مطابق سالانہ مچھروں سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔ ملیریا سمیت اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر سال کئی ملین انسان لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق افریقہ ، جنوبی امریکہ ، وسطی امریکہ ، میکسیکو ، روس اور سب سے زیادہ ایشیا میں سالانہ 700 ملین سے زائد افراد مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ دو ملین سے زائد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ ڈینگی مچھر سے انسانی جان کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ کیا ہے اور پاکستان میں اب تک ہزاروں افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔ اگرچہ ملیریا اور ڈینگی وائرس کا علاج عوام کی پہنچ میں ہے ۔ لیکن مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کا موثر طریقہ احتیاط ہی ہے۔

Comments